آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا نئی قیمت کا اطلاق یکم اپریل 2020سے ہوگا کرونا وائ
رس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں لاک ڈاون کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں. مہلک مرض سے اب تک ملک بھر میں 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں. 1800 سے زائد افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 39 روپے فی کلو کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے سلینڈر کی قیمت 460 روپے کمی سے 1067 روپے ہوجائے گی


No comments:
Post a Comment