BTC Cloud Mining

BTCMiner - free and simple next generation Bitcoin mining software

Saturday, April 11, 2020

اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم۔

اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم۔
تمام پاکستانیوں کے لیے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومت نے ایک ایپ متعارف کرائی ہے جس کا لنک نیچے دیا گیا ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.govpk.covid19 

اس ایپ کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں
حقیقی اور لائیو ڈیٹا
آپ کے علاقے کا ڈیٹا
اگر آپ کوئی کیس رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ۔
 آپ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو اپنا ڈیٹا اور لوکیشن آن کر لیں اگر کوئی مریض یا ایسا شخص جس کو وائرس ہو سکتا ہے، آپ کے 300 میٹر کے اندر اندر ہو گا تو آپ کا موبائل سگنل دے گا۔
 اس کے اندر بوٹ کے ڈریعے چیٹ کا نظام موجود ہے، جو آپ کے سوالات کا فوری جواب دے گا۔
 حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی ہدایت نامہ اور طریقہ کار۔


Wednesday, April 1, 2020

سٹیٹ بینک نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کرنے کی منظوری دےدی


سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کنزیومر صارفین کےلئے ریلیف کا اعلان کردیا،سٹیٹ بینک نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کرنے کی منظوری دےدی،صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ گاڑی،گھر،ذاتی خرچ اورکریڈٹ کارڈکے صارفین کا قرض موخر ہوسکے گا،یہ سہولت ان صارفین کےلئے دستیاب ہوگی جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک ریگولر ہو،قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید کہا کہ بینکس اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے،جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری سٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں،سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی،رضوں کی ری شیڈول اور موخر کرنے کی درخواست بینک ہیلپ لائین پر کی جائے گی 


ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  نئی قیمت کا اطلاق یکم اپریل 2020سے ہوگا  کرونا وائ
رس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں لاک ڈاون کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں. مہلک مرض سے اب تک ملک بھر میں 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں. 1800 سے زائد افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے


اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 39 روپے فی کلو کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے سلینڈر کی قیمت 460 روپے کمی سے 1067 روپے ہوجائے گی

Saturday, March 28, 2020

سعودی عرب میں 99 مزید نئے کیسز سامنے آگئے

سعودی عرب میں 99 مزید نئے کیسز سامنے آگئے، ان کیسز میں10افراد کی ٹریول ہسٹری ہے، سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی کل تعداد1203ہوگئی ،جبکہ ابھی تک 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 99 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1203ہوگئی ہے۔


بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز میں10افراد کی ٹریول ہسٹری ہے جبکہ 89 کیسز منفرد نوعیت کے ہیں ، ان کیسز براہ 
راست کسی ایسے شخص سے تعلق رہا جس نے بیرون ملک سفر کیا یا پھر ان میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کا متاثرہ افراد سے تعلق رہا ہے۔اسی طرح سعودی عرب میں ابھی تک اموات کی تعداد4رپورٹ ہوئی ہے اور 37 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
نئے کیسز میں41ریاض، 18جدہ،12مکہ، 6مدینہ اور 12قطیف سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 365 جبکہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ تک ہوگئی ہے، اٹلی میں صرف ایک روز میں 919 افراد موت کی نیند سوگئے۔ اسی طرح کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1لاکھ 33 ہزار افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1700افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 919افراد ہلاک ہوگئے جو وبا پھیلنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9ہزار 134اموات ہوچکی ہیں۔اسپین میں 5ہزار 138، چین میں 3ہزار 295، ایران میں 2378اور فرانس میں 1995افراد کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
برطانیہ میں 759، نیدرلینڈز میں 546، جرمنی میں 350، بلجیم میں 289، سوئٹزرلینڈ میں 231اور جنوبی کوریا میں 244 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ پاکستان کو دیکھا جائے تو وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 12ہزار218مشتبہ کیسز ہیں پاکستان میں1408کیسزکنفرم ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں173کیسز کا اضافہ ہوا، 25 لوگ صحتیاب اور11اموات ہوچکی ہیں۔

پنجاب حکومت کا 25 لاکھ گھرانوں کو4 ہزارروپے ماہانہ دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے25 لاکھ گھرانوں کو4 ہزارروپے ماہانہ دینے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انڈر ٹرایل قیدیوں کی 90 دن سزاؤں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا ہے، ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے82 مریض سامنے آئے۔
پنجاب کی جیلوں میں معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کی جارہی ہے۔ انڈرٹرائل قیدیوں سے متعلق سفارشات جلد وفاقی حکومت کو دی جائیں گی۔ ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے ہیروز ہیں۔ پنجاب حکومت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کوسلام پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ 
دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دارطبقہ مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت پنجاب انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔10ارب لاگت سے 25 لاکھ گھرانوں کو4 ہزار روپے امدادی رقم دی جائے گی۔ اسی طرح 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کیے جارہے ہیں۔ اسی طرح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تمام جیلوں کے قیدیوں اور سٹاف کو ماسک ،سینی ٹائرز ، صابن اور پنجاب کے 1لاکھ غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں شامل12 فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں سٹاف اور قیدیوں کو بھی کورونا سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کر یں گے جسکے لیے ہم نے تمام جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اور انکو درپیش مسائل کے حوالے سے ریکارڈ جمع کر لیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج پہلے مرحلے لاہور کی جیلوں کے سٹاف اور قیدیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے سامان کی پہلی کھیپ آئی جی پنجاب کے حوالے کردی ہے اور انشاء اللہ پنجاب کی جیلوں میں46 ہزار قیدیوں سمیت جیلوں کے سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک ،سینی ٹائزر ،صابن ،دستانے اور جراثیم کش شیمپوفراہم کیے جائیں گے او ر جیلوں میں موجود تما م سٹاف کوہر صورت کوروناسے بچا جائیگا ۔

پاکستان امریکا کی کورونا امداد کے حقدار ممالک کی ترجیحی لسٹ میں شامل

امریکا نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے والے امداد کے حقدار ممالک کی ترجیحی لسٹ میں شامل کرلیا ہے، امریکا نے کورونا سے متاثرہ بین الاقوامی کمیونٹی کیلئے 274 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کیا ہے، کورونا ریلیف فنڈ لینے والے ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سینئر امریکن حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے عالمی وباء کورونا وائرس کے انتہائی مہلک اثرات سے متاثر ہونے والی بین الاقوامی کمیونٹی کیلئے 274 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کردیا ہے، قائم کردہ فنڈ میں جن ممالک کو امداد دی جائے گی ان میں پاکستان کو بھی حق دار قرار دیا گیا ہے۔
امداد دینے کیلئے امریکا کی ترجیحی لسٹ کے ممالک میں افغانستان، بنگلا دیش، انڈونیشیاء ، قازکستان، ازبکستان، تھائی لینڈ ، برماشامل ہیں، ان ترجیحی لسٹ والے ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح امریکا نے پاکستان کو کورونا ریلیف کیلئے1ملین ڈالر نئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔


کورونا کیخلاف ہنگامی امداد کیلئے پاکستان کو ترجیحی ملک میں رکھا ہے۔ کورونا وائرس پاکستان میں پاکستانی شہریوں سمیت امریکی شہریوں کو بھی متاثر کررہا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا لیب اور کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے1ملین ڈالرکے نئے فنڈز فراہم کرے گا۔ خیبرپختونخوا میں صحت حکام کو 13 جدید ایمبولینسیں بھی فراہم کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو جیکب آباد انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے قیام کیلئے 18ملین ڈالرفراہم کیے گئے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجزسے نمٹنے کیلئے دیرینہ شراکت دار ہیں۔

دنیا کا وہ ملک جہاں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

 دنیا کا وہ ملک جہاں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، حیران کن طور پر شمالی کوریا اب تک وائرس سے مکمل طور پر محفوظ ہے، ماہرین کے مطابق کورین حکومت حقائق دنیا سے چھپا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 100 سال کے دوران پہلی عالمی وبا کرونا وائرس تقریباً دنیا کے بیشتر ممالک کو متاثر کر چکی ہے۔
تاہم شمالی کوریا ایک ایسا ملک ہے جہاں سے کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تو واقعی یہ دعویٰ حقیقت ہے، تو اس کی بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ شمالی کوریا پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے۔
شمالی کوریا بین الاقوامی دنیا کیساتھ آمد و رفت نہیں کرتا، شاید اسی لیے وہاں کرونا وائرس نہیں پھیلا۔ جبکہ کچھ
ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے چین کیساتھ اچھے تعلقات ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت بھی ہے، اس لیے اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ شمالی کوریا کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔ چونکہ شمالی کوریا میں آمریت ہے اور اس کا میڈیا بھی سرکار کے کنٹرول میں ہے، اس لیے کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی بھی خبر دنیا کے سامنے آنے نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 199 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ سب سے زیادہ وائرس سے متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے جہاں پر مہلک وباء کا شکار افراد کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 1700 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
اموات کے لحاظ سے اٹلی سب سے آگے ہے جہاں پر اب تک 9134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 86 ہزار سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہیں، اسی طرح زیادہ ہلاکتوں کے لحاظ سے اسپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں پر مجموعی طور پر 5690 اموات ہو چکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 72248 ہے، ایران میں مزید 139ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 2517 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

Sunday, March 22, 2020

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کن بلڈ گروپس کے افراد کو زیادہ متاثر کر سکتا ہے؟

اٹلی اور چین سے شروع ہونے والا خطرناک کورونا وائرس اب پاکستان بھی آ چکا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین اس وائرس کو شکست دینے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس کو روکنے اور اس وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے ماہرین مختلف تحقیق کر رہے ہیں، وہ وجہ تلاش کرنا چاہتے ہیں کہ آخر یہ وائرس کن لوگوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے؟ ماہرین کے مطابق اگر وہ ان بنیادی وجوہات کو جاننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کے لئے یہ ویکسین بنانا انتہائی آسان ہو گا۔
چین کے ماہرین نے اس وائرس سے متاثر لوگوں کے خون کے نمونے جمع کئے اور وائرس کے حملے کی وجوہات کو تلاش کیا۔
تحقیق کے دوران چینی ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ کورونا وائرس دو بلڈ گروپس کے افراد کو زیادہ متاثر کر سکتا ہے، ان میں اے پازیٹیو اور اے نیگیٹو گروپ کے لوگ شامل ہیں۔
چینی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے بیشتر مریض ان ہی دو بلڈ گروپس سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے دوران دو ہزار سے زائد افراد کے خون کے نمونے اور مکمل تفصیلات حاصل کیں، ان مریضوں میں سے بیشتر کا بلڈ گروپ اے پازیٹیو یا اے نیگیٹو تھا۔
تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ او پازٹیو اور نگیٹیو بلڈ گروپس کے لوگ وائرس سے سب سے کم متاثر ہوئے۔
واضح رہے مذکورہ تحقیق ایک بین الاقوامی ویب سائٹ (medRxiv) پر شائع کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر ماہرین اپنی تحقیق کو حتمی شکل دینے سے قبل شائع کرتے ہیں پھر دیگر ماہرین اپنی رائے پیش کرتے ہیں۔

چین کا شہر ووہان کورونا وائرس سے کلیئر ہو چکا ہے اور  چین اب دوسرے ممالک سے وائرس کے خاتمے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میں اس نے لاکھوں ماسک اور میڈیکل ماہرین دوسرے ممالک روانہ کر دیئے ہیں۔ چین کا شہر ووہان جسے کورونا وائرس کا مرکز سمجھا جا رہا تھا، اب وائرس سے کلیئر ہو چکا ہے ۔

چین اپنے ملک میں وائرس پر قابو پانے کے بعد اب مہلک 
وباء کا شکار دوسرے ممالک سے وائرس کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے اور اس نے ماسک اور میڈیکل ٹیمیں دوسرے ممالک روانہ کر دی ہیں۔ چین نے اٹلی کیلئے 10 لاکھ ماسک بھیجے ہیں اور میڈیکل سرگرمیوں میں بھی چین اٹلی کی سرپرستی کر رہا ہے، اس کے علاوہ چین نے 10 لاکھ ماسک اور دستانے فرانس بھجوائے ہیں، چین نے سربیا اور لائبیریا کی حفاظت کیلئے دستانوں اور ٹیسٹ کٹس سے مدد کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ چین نے ایک لاکھ ٹیسٹ کٹس فلپائن بھی بھجوائی ہیں، بیلجیئم اور جنوبی کوریا کو بھی وائرس سے بچائو کیلئے مدد فراہم کی ہے۔ چین نے وائرس سے لڑنے کیلئے دو کروڑ ڈالر عالمی ادارہ صحت کو فراہم کئے ہیں۔

اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم۔

اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم۔ تمام پاکستانیوں کے لیے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومت نے ایک ایپ متعارف کرائی ہے جس کا ...